پٹنہ، 31 دسمبر(ہ س)۔بہار کے جموئی میں ایک نوجوان کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ جھاجھا تھانہ علاقہ کے دگھرا گاؤں سے اغوا کیا گیا نوجوان 10 دن بعد ہفتہ کی رات ببھنی ٹانڈ بہیار کے کنویں سے برآمد کیا گیا ۔ نوجوان کی لاش بوسیدہ حالت میں کنویں سے نکالی گئی۔ نوجوان کی شناخت سنتو یادو ولد ایشور یادو کے طور پر ہوئی ہے جو جھاجھا تھانہ علاقہ کے گووند پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ جھاجھا تھانہ انچارج نے پوسٹ مارٹم کے بعد نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 20 دسمبر کو نوجوان کھیت سے نیواری لانے کے لیے دیگھرا گاؤں گیا تھا۔ اس دوران نوجوان کو اغوا کر لیا گیا۔ کافی تفتیش کے بعد 21 دسمبر کو اہل خانہ نے جھاجھا تھانہ میں مقدمہ درج کرایا ۔ جس کے بعد 22 دسمبر کو گیدور بلاک کے جل گوڈبا گاؤں کے رہنے والے پرمود یادو نے اہل خانہ کے موبائل فون پر کال کی اور 12 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ۔ متوفی کے بھائی نے بتایا کہ زمین کا تنازعہ تھا جس کی وجہ سے اغوا اور قتل کی واردات ہوئی۔
تاوان کی اطلاع جھاجھا تھانہ کو دی گئی۔ تھانہ انچارج نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم پرمود یادو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے تاوان مانگنے کا اعتراف کیا تھا تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ مغوی نوجوان چنٹو یادو کہاں ہے اور کس حال میں ہے۔ جس کے بعد پرمود یادو کو جیل بھیج دیا گیا تھا اور پولیس مغوی سنتو یادو کی تلاش میں مصروف تھی۔
دریں اثنا ہفتہ کی رات کو اطلاع ملی کہ ببھنیند بہیار کے کنویں میں ایک لاش پڑی ہے۔ جس کے بعد فوراً تھانہ انچارج اپنی فورس کے ساتھ پہنچے اور لاش کو کنویں سے باہر نکالا۔ پتہ چلا کہ یہ لاش مغوی نوجوان سنتو یادو کی ہے۔ کسی نے قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی تھی۔ جھاجھا تھانہ انچارج راجیش شرن نے بتایا کہ لاش کو قبضے میں لینے کے بعد پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
