سانبہ پولیس نے غیر قانونی طور ڈیزل فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا
جموں، 24 جنوری (ہ س)۔ ضلع سانبہ میں ڈیزل کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور فروخت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ منگو چک، سانبہ کے کپل کمار، کوٹلی گجراں گورداسپور پنجاب کے پون کمار اور چک رکوال سانبہ کے ریتک کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 24/2024 پولیس اسٹیشن سانبہ میں درج قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کپل کمار ڈگر حویلی، نانکے چک، سانبہ کے قریب ٹائر پنکچر کی مرمت کی دکان چلاتا ہے۔ گزشتہ چھ ماہ سے اپنے عارضی کھوکھے سے غیر قانونی طور پر ڈیزل فروخت کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسے پولیس کی ایک ٹیم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سانبہ کی موجودگی میں دو دیگر افراد کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا جب کہ وہ غیر قانونی طور پر تیل فروخت کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موقع سے تیل ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایک ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
