ڈھاکہ، 31 دسمبر (ہ س) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آج میٹرو ریل پروجیکٹ کے کاروان بازار اور شاہ باغ اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا۔ ڈھاکہ میٹرو لائن کے ان آخری دو اسٹیشنوں کا کام حال ہی میں مکمل ہوا ہے۔ اب میٹرو ڈھاکہ کے تمام 16 اسٹیشنوں کے درمیان فاصلہ طے کرے گی۔
اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق یہ بنگلہ دیش کا پہلا میٹرو ریل منصوبہ ہے۔ منصوبے کا بنیادی تعمیراتی کام 2017 میں شروع ہوا۔ اس پر 33,472 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ یہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔
یہ سروس اترا سے موتی جھیل تک صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک اور اترا سے اگرگاؤں تک صبح 7:30 سے 8:30 بجے تک دستیاب رہے گی۔ اس سے پہلے 13 دسمبر کو، اگرگاؤں-موتی جھیل میٹرو ریل سیکشن پر بیجوئے سرانی اور ڈھاکہ یونیورسٹی اسٹیشنوں کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
