کولکاتا، 27 دسمبر (ہ س)۔ مغربی بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) ٹیم نے 1.08 لاکھ روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناخت منار الشیخ (38) کے طور پر کی گئی ہے جو نادیہ ضلع کے کالی گنج کا رہنے والا ہے۔ ایس ٹی ایف کے ایس پی آئی پی ایس اندرجیت باسو نے بدھ کی دوپہر اس بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ منگل کی رات ٹھوس اطلاع ملنے کے بعد مرشد آباد ضلع کے بہرام پور موہنا بس اسٹینڈ کے قریب گھیرا بندی کر لی گئی۔ ملزم کے آتے ہی اسے اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔ اس کی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ تمام نوٹ 500 روپے کے ہیں جن کا معیار کافی اچھا ہے۔ اس کے خلاف بہرام پور تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
