رانچی، 10 دسمبر (ہ س)۔ نگڑی تھانہ علاقہ میں ایک شخص کو قتل کرکے اس کی لاش سیمبو پل کے نیچے پھینک دی گئی ہے۔ اس شخص کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ اتوار کی صبح معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد نگڑی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور جانچ میں مصروف ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس شخص کو کس نے قتل کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
