کولکاتا، 28 نومبر (ہ س)۔ کولکاتا کے شیام بازار میں ایک شخص کی پراسرار حالات میں موت ہوگئی۔ اس کی لاش ٹریفک پولیس کیوسک کے پاس خون آلود حالت میں پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے لاش برآمد کی ہے۔ متوفی کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ اس شخص کے سر کے پچھلے حصے پر چوٹیں آئی ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہو سکے گی۔
مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ متوفی علاقے میں باورچی کا کام کرتا تھا۔ اس کی موت کیسے ہوئی اور اس میں کون کون ملوث ہیں، اسکا انکشاف نہیں ہوسکا ہے۔ منگل کی صبح مقامی لوگوں نے لاش سڑک کے کنارے پڑی دیکھی۔ لاش ٹریفک پولیس کے کھوکھے کے سامنے پڑی تھی۔ مقامی لوگوں نے یہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے آکر لاش برآمد کرلی۔
دو روز قبل چنگری گھاٹہ میں بھی قتل کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ جگدھاتری پوجا کے دوران ساونڈ باکس بجانے پر ایک نوجوان کا قینچی سے حملہ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اہل علاقہ نے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے علاقہ میں مظاہرہ کیا۔ بعد میں جب ملزم پکڑا گیا تو اسے سڑک پرگراکر مارا پیٹا گیا۔ پولیس اسے بچا کر اسپتال لے گئی۔
ہندوستھان سماچار
