
کچھار (آسام)، 21 اکتوبر (ہ س)۔ کچھار پولیس نے چوری شدہ موبائل فون کے خلاف مہم چلانے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے بتای اکہ اسمگل شدہ موبائل فون کے خلاف آج کے چھاپے میں، پولیس نے سلچر میں 40 چوری شدہ موبائل فون ضبط کرنے اور جھارکھنڈ سے ایک موبائل چور کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
پولیس نے جھارکھنڈ کے صاحب گنج سے تین چوروں کو 40 موبائل فون کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پہلے تین چوروں کی گرفتاری کے بعد، ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، صدر پولیس اسٹیشن، سلچر کی پولیس نے سلچر کے مدھوربند میں چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے کرایہ دار سیتا رام کمار، سونو مہتو اور روی کمار سے چوری شدہ 40 اسمارٹ فون برآمد کئے۔ فی الحال پولیس تینوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
