جے پور ۔
جے ایس ڈبلیو اور جی ایم آر کی مشترکہ ملکیت والی فرنچائز دہلی کیپٹلز کو جمعرات کو جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2024 میں راجستھان رائلز کے خلاف 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیگ میں دہلی کی یہ مسلسل دوسری شکست تھی۔ میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 185 رنز بنائے جس کے جواب میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم 5 وکٹ پر 173 رنز ہی بنا سکی۔
ٹیم کی کارکردگی پر دہلی کیپٹلز کے بولنگ کوچ جیمز ہوپس نے کہا، میں گیند بازوں کے بارے میں زیادہ برا نہیں کہوں گا، انہوں نے صرف کام کرنے کی کوشش کی۔ پہلا ہاف گیند کے ساتھ اچھا رہا، یہ پہلا موقع ہے نورٹجے پچھلے کچھ عرصے میں ایک اچھی پوزیشن پر ہیں۔ وہ کافی وقت تک کھیل کے باہر رہے لیکن اگر آپ تمام اندازوں پر نظر ڈالیں تو وہ تو وہ کھیل کے سب سے بڑے ڈیتھ گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ بہتر ہوتے رہیں گے ۔
انہوں نے جمعہ کو فرنچائز کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہاکہبیٹنگ میں، ہم نے واقعی اچھی شروعات کی، ہم کھیل سے آگے تھے، اور پھر درمیان میں تھوڑا پیچھے رہ گئے۔ راجستھان کے گیند بازوں نے آخری 10 اوورز میں شاندار گیند بازی کی۔
جب ہوپس سے ان کے ابتدائی جائزے اور ٹیم کے لیے بہتری کے شعبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا، ہمیں اپنی درمیانی اوورز کی بیٹنگ کو سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم وہاں کے مراحل میں تھوڑا سا پھنس جاتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اس کا حل رشبھ پنت، انہوں نے طویل وقفے کے بعد دو میچ کھیلے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ آپ اگلے چند ہفتوں میں ان سے کچھ خاص چیزیں دیکھنے والے ہیں۔
دہلی کیپٹلس کی ٹیم اپنے اگلے میچ میں اتوار کو وشاکھاپٹنم کے اے سی اے-وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز کا مقابلہ کرے گی۔
