• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > لیجنڈز لیگ: منی پال ٹائیگرز نے دلچسپ مقابلے میں گجرات جائنٹس کو دس رنوں سے ہرایا، کیلس کی نصف سنچری بیکار
Sports

لیجنڈز لیگ: منی پال ٹائیگرز نے دلچسپ مقابلے میں گجرات جائنٹس کو دس رنوں سے ہرایا، کیلس کی نصف سنچری بیکار

CliQ INDIA
Last updated: November 21, 2023 1:30 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

لیجنڈز لیگ: منی پال ٹائیگرز نے دلچسپ مقابلے میں گجرات جائنٹس کو دس رنوں سے ہرایا، کیلس کی نصف سنچری بیکار

رانچی، 21 نومبر (ہ س)۔ فتح کے دہانے پر کھڑی گجرات جائنٹس اننگز کے آخری تین اووروں میں منی پال ٹائیگرز کے دباو کو برداشت نہ کر سکی اور لیجنڈز لیگ کرکٹ کے لیگ میچ میں صرف نو رن پر چھ وکٹ گنوا کر دس رن سے ہار گئی۔ پیر کی رات کھیلے گئے میچ میں منی پال ٹائیگرز کی جانب سے دیے گئے 174 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات جائنٹس کی ٹیم 9 وکٹوں پر 163 رن ہی بنا سکی۔

اس سے قبل گجرات کے کپتان پارتھیو پٹیل نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی۔ محتاط آغاز کے باوجود منی پال ٹائیگرز کے اوپنر چاڈوک والٹن (17) کو 24 کے اسکور پر ریاد ایمرٹ نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ اس کے بعد ہیملٹن مسکجدا نے جارحانہ رویہ دکھاتے ہوئے رن کی رفتار بڑھا دی لیکن ساتویں اوور میں رجت بھاٹیا کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے اسکور 66/2 ہو گیا۔ مسکجدا نے 18 گیندوں میں دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 37 رن بنائے۔

رجت یہیں نہیں رکے اور اگلے ہی اوور میں انہوں نے سیٹ بلے باز رابن اتھپا (23) کو آوٹ کر دیا جس کی وجہ سے اسکور کارڈ 83/3 پر ٹکا۔ سربجیت لڈا نے بھی رجت بھاٹیا کاخوب ساتھ دیا اور اپوزیشن کی رفتار کو قابو میں رکھا۔ اس دوران لڈا نے 91 کے ٹیم اسکور پر کولن ڈی گرینڈہوم (8) کا وکٹ لیا۔ رجت نے اپنے اسپیل کے تیسرے اوور میں کائل کوٹزر (9) کو بولڈ کیا اور آدھی ٹیم کو 104 پر پویلین بھیج دیا۔

اپنے پہلے ہی اوور میں مہنگے ثابت ہو رہے جانسن نے امیتوس (6) کو بولڈ کر کے اطمینان کا اظہار کیا۔ دوسری طرف قہر برپا کر رہے تھسارا پریرا (17 گیندوں پر 32 رن) کو ایشور چودھری نے آوٹ کر کے اسکور 145/7 کیا۔ ٹرینٹ جانسن نے ہربھجن سنگھ (3) کو اپنا دوسرا شکار بنایا۔ ناٹ آوٹ عمران خان (16) اور پروین کمار (7) کے ساتھ منی پال ٹائیگرز نے مقررہ بیس اوور میں 8 وکٹوں پر 173 رن بنائے۔ رجت بھاٹیا (3/31) نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹرینٹ جانسن (2/33) نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کرس گیل اور جیک کیلس نے تیز شروعات کی اور 75 رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں گیندباز عمران خان نے صورتحال پر قابو پالیا اور گیل کی وکٹ لے کر گجرات کو پہلی کامیابی دلائی۔ گیل نے 24 گیندوں پر 38 رن بنائے۔ اس کے بعد کپتان ہربھجن نے گیندبازی سنبھالی اور اپنے پہلے اسپیل میں لگاتار دو اوورز میں رچرڈ لیوی (5) اور کیون اوبرائن (9) کو واپس بھیج دیا اور میچ 99/3 کے ساتھ دلچسپ ہوگیا۔

نئے بلے باز کپتان پارتھیو پٹیل اور جیک کیلس کے درمیان 55 رنوں کی پارٹنرشپ ٹیم کو فتح کے قریب لے جا رہی تھی کہ پروندر آوانا نے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں- جیک کیلس (56) اور چراغ کھرانا (2) نے میچ میں ایک مرتبہ پھر سے جان پھونک دی۔ کیلس نے 41 گیندوں کی اپنی شاندار اننگز میں آٹھ چوکے لگائے۔ اننگز کے 19ویں اوور میں تھیسارا پریرا کے ذریعہ پٹیل (35) اور ٹرینٹ جانسن (0) کے آوٹ ہوتے ہی 158/7 کے ساتھ گجرات پر شکست کا خطرہ منڈرانے لگا۔ اوانا نے اننگز کے آخری اوور میں بغیر کھاتا کھولے ریاد امرٹ اور سربجیت لڈا کو آوٹ کرکے گجرات کو 163/9 پرروک دیا۔ اوانا (4/19) نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ تھیسارا پریرا (2/6) اور ہربھجن سنگھ (2/12) نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

ایشز اوپنر سے باہرہوئے سین ایباٹ، جوش ہیزل ووڈ فٹ قرار
بارسلونا کے ڈیفنڈر کھلاڑی جیرارڈ مارٹن نے نئے معاہدے پر دستخط کئے | BulletsIn
پی کے ایل-11: بنگلورو بلز کے خلاف سنسنی خیز جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچا یوممبا | BulletsIn
کھیلو انڈیا سب جونیئر خواتین ہاکی: اڈیشہ نیول ٹاٹا، اسپورٹس ایکسیلنس سینٹر اور پریتم سیوچ نے جیت درج کی
ایلیوڈ کیپچوگے انڈر- 20 رفیوجی ایتھلیٹ ٹیم کے مینٹر مقرر

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article شنکر نیترالیہ کے بانی ڈاکٹر ایس ایس بدری ناتھ نہیں رہے
Next Article انتہائی مطلوب منشیات مافیا حکمت علی پولیس کے ساتھ تصادم میں زخمی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?