رائے پور، 22 نومبر (ہ س)۔
ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ کے بعد بھارت کا مقابلہ ایک بار پھر رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا سے ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی اس میچ کی اجازت دے دی ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 23 نومبر سے ہو رہا ہے۔ اس سیریز کا چوتھا میچ یکم دسمبر کو رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
خبر ہے کہ روہت شرما، وراٹ کوہلی جیسے اسٹار کرکٹر رائے پور نہیں آئیں گے۔ اسٹیڈیم میں مینٹیننس کا کام جاری ہے۔ سابق کرکٹر کپل دیو کی کمپنی دیو ماسکو کے ماہرین رائے پور پہنچ گئے ہیں۔ یہ ٹیم لائٹس کی مرمت کے لیے کام کر رہی ہے۔ انتظامیہ کی ٹیم بدھ کو اس میچ کے لیے سٹیڈیم کا معائنہ کرے گی۔ چھتیس گڑھ کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی اس میچ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
سیریز کا پہلا میچ 23 نومبر کو راج شیکھرا ریڈی اے سی اے-وائی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم، وشاکھاپٹنم میں ہوگا۔ دوسرا میچ 26 نومبر بروز اتوار گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ 28 نومبر بروز منگل برساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم گوہاٹی، چوتھا میچ یکم دسمبر کو شہید ویر نارائن سنگھ اسٹیڈیم رائے پور اور پانچواں میچ 3 دسمبر کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ
