• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > رنجی ٹرافی: دہلی نے میزبان ہماچل کو 76 رنز سے شکست دی ، آیوش بدونی نے سنچری بنائی
Sports

رنجی ٹرافی: دہلی نے میزبان ہماچل کو 76 رنز سے شکست دی ، آیوش بدونی نے سنچری بنائی

CliQ INDIA
Last updated: February 13, 2024 10:43 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

دھرم شالہ ، 12 فروری ۔

پیر کوایچ پی سی اے کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں دہلی اور ہماچل کے درمیان کھیلے گئے رنجی ٹرافی میچ کے آخری دن، دہلی کی ٹیم نے ایک بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے میزبان ہماچل کو 76 رنز سے شکست دی۔ ہماچل کو دہلی پر پہلی اننگز میں 55 رنز کی برتری حاصل ہونے کے باوجود اس میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ دوسری اننگز میں دہلی کی ٹیم نے مضبوط بلے بازی کے بل بوتے پر چھ وکٹوں پر 381 رنز کا بڑا اسکور بنایا اور ہماچل کو 327 رنز کا ہدف دیا لیکن ہماچل کی ٹیم صرف 250 رنز تک محدود رہی۔ اس طرح دہلی نے یہ میچ 76 رنز سے جیت لیا۔ دہلی کے بلے باز آیوش بدونی کو میچ کی دو اننگز میں سنچری اور نصف سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

آج صبح ہماچل نے پہلی اننگز میں 311 رنز کے اسکور سے کھیلنا شروع کیا لیکن اس کے دو وکٹ صرف آٹھ رنز پر گر گئے۔ جس کی وجہ سے ہماچل کا پہلی اننگز کا اسکور 319 رنز تھا جب کہ دہلی کے 264 رنز تھے۔ اگرچہ ہماچل نے پہلی اننگز کی بنیاد پر 55 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی لیکن پھر بھی میچ نہیں جیت سکی۔ وہیں دوسری اننگز میں بلے بازی کے لیے آئی دہلی کی ٹیم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف چھ وکٹوں پر 381 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی اور ہماچل کو 327 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ دہلی کے لیے آیوش بدونی نے 115 گیندوں میں 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جب کہ یش دھول نے 81 گیندوں میں 82 رنز بنا کر دہلی کو بڑا اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ اوپنر انوج راوت نے 332 گیندوں پر 54 رنز بنائے جبکہ کپتان ہمت سنگھ نے 45 اور جونٹی سدھو نے 46 رنز بنائے۔ ہماچل کی جانب سے رشی دھون اور ویبھو اروڑہ نے دوسری اننگز میں دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب 327 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہماچل کی ٹیم صرف 250 رنز تک محدود رہی۔ ہماچل پردیش کے آرے میں دوسری اننگز میں آل راو¿نڈر رشی دھون نے ایک بار پھر سب سے زیادہ 65 رنز بنائے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 99 گیندوں پر 95 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی۔ مکل نیگی ہماچل کے دوسرے بلے باز تھے جنہوں نے 37 رنز کی شراکت کی۔ دیگر بلے باز بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ دہلی کی جانب سے گیند بازی میں ہمانشو چوہان نے پانچ جبکہ پرانشو وجیارن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

دھرم شالہ میں کھیلے گئے اس میچ میں گیند بازوں کا بھی کافی غلبہ رہا۔ میچ میں دونوں ٹیموں کے تین تین بولرز نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں ہماچل کے ونے گلیاتیا نے 16 اوورز میں 66 رنز دے کر دہلی کے پانچ بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا ، جبکہ دہلی کے گیند باز سدھانت شرما نے بھی پہلی اننگز میں 27 اوورز میں 103 رنز دے کر ہماچل کے پانچ وکٹ لیے۔ اسی طرح دوسری اننگز میں دہلی کے گیند باز ہمانشو چوہان نے 23 اوورز میں 63 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

 

You Might Also Like

صالح العاروری کے قتل کے بعد اسرائیلی فوج ہر طرح کی صورت حال کےلئے تیار ہے: اسرائیل
ہاردک پانڈیا نے وجے ہزارے ٹرافی میں اپنی پہلی لسٹ-اے سنچری اسکور کی
پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پہلی اننگز 104 رنوں تک محدود، ٹیم انڈیا کو 46 رنوں کی برتری حاصل، بمراہ نے 5 وکٹیں لیں | BulletsIn
مردوں کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: ہندوستان ہالینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کے لیے تیار ۔
اسٹوکس اور جڈیجہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ، ابھیشیک شرما بن گئے نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی بلے باز

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article آئی سی سی انڈر ۔19ٹی 20عالمی کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کپتان سہارن سمیت چار بھارتی کھلاڑی شامل
Next Article ہر سال 10 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے عہد کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے : سندھیا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?