• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > صالح العاروری کے قتل کے بعد اسرائیلی فوج ہر طرح کی صورت حال کےلئے تیار ہے: اسرائیل
Sports

صالح العاروری کے قتل کے بعد اسرائیلی فوج ہر طرح کی صورت حال کےلئے تیار ہے: اسرائیل

CliQ INDIA
Last updated: January 4, 2024 12:30 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

یروشلم،03جنوری(ہ س)۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ایڈمرل ہگاری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہر طرح کے منظر نامے اور صورت حال سے نمٹنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ حتیٰ کہ حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری کی لبنان میں ہلاکت کے بعد بھی پوری طرح تیار ہے۔لبنانی دارالحکومت سے جڑے علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے اہم عہدے دار کی ہلاکت کے بعد اسرائیل حماس جنگ غزہ سے نکل کر خطے میں پھیل سکتی ہے۔

العاروری کے ہلاکت کے بعد لبنان کی سلامتی سے متعلق ایک اہم ذمہ دار نے ‘ اے ایف پی ‘ کے ساتھ بات چیت کے دوران تصدیق کی ہے کہ صالح العاروری اپنے محافظوں سمیت اس حملے میں ہلاک ہوگئےہیں۔ واضح رہے اسرائیل اس اعلان کا بار بار اعادہ کر چکا ہے کہ حماس کو ختم کر کے رہے گا۔ایک اور سیکیورٹی ذمہ دار نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے، جبکہ حماس کے ٹی وی نے بھی اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے صالح العاروری کی ہلاکت پر براہ راست تو کوئی تبصرہ نہیں کیا البتہ یہ واشگاف انداز میں کہا ہے ‘ اسرائیلی فوج کو جارحیت اور دفاع جس کے لیے آگے بڑھنا پڑے گا، فوج اس کے لیے تیار ہے۔ ‘ ہگاری نے کہا ہم ہر طرح کی صورت حال کے لیے خوب تیار ہیں۔

اسرائیل نے غزہ میں حماس کمانڈروں کی ہلاکت کا پہلے بھی اعلان کیا تھا لیکن العاروری کی ہلاکت ان تمام ہلاکتوں سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ وہ حماس کے اعلیٰ ترین رہنماو¿ں میں سے ایک تھے، نیز لبنان جہاں وہ جلاوطنی کی زندگی گذار رہے تھے انہیں اسرائیل نے اس کے دارالحکومت میں نشانہ بنایا ہے۔اب خطرہ مزید بڑھ گیا ہے کہ غزہ میں پچھلے تین ماہ سے جاری جنگ پورے علاقے میں پھل سکتی ہے۔ حماس کی طرف سے کہا گیا ہے ‘العاروری کی شہادت ہمیں شکست کی طرف لے کر جانے والی نہیں ہے۔حماس کے قائد اسماعیل نے اپنے قریبی ساتھی کی اس شہادت کہا ہے’ جس تحریک کے رہنما اپنی شہادتوں سے اپنے لوگوں کو وقار دے رہے ہیں وہ لوگ اور قوم کبھی شکست نہیں کھا سکتی۔لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے دھمکی دی ہے کہ العاروری کا قتل بغیر سزا کے نہیں جانے دیا جائے گا۔’ جبکہ لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے بھی حماس رہنما کی ہلاکت کی مذمت کی ہے اور کہا ہے یہ لبنان کو اسرائیل حماس جنگ کھینچ لے جانے کی کوشش ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

بمراہ ٹاپ 5 میں شامل، ابھیشیک شرما نمبر 1 پوزیشن پر برقرار
ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا، اب 2028 کے اولمپکس کی تیاری کریں گی
مکابی تل ابیب کے یوناٹن کوہن نے میلبورن سٹی کے ساتھ معاہدہ کیا | BulletsIn
جیت سے پرجوش پنجاب ایف سی کے سامنے اڈیشہ ایف سی کا سخت چیلنج
میزبان دہلی کا مقصد افتتاحی کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں بینچ مارک قائم کرنا ہے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article گولا گھاٹ حادثہ: وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امداد ۔
Next Article صحت کو نظر انداز کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے: شریس تلپڑے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?