• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > قومی کھو کھو چمپئن شپ: پہلے دن اتر پردیش اور مہاراشٹر کا رہا دبدبہ
Sports

قومی کھو کھو چمپئن شپ: پہلے دن اتر پردیش اور مہاراشٹر کا رہا دبدبہ

CliQ INDIA
Last updated: March 29, 2024 3:51 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

قومی کھو کھو چمپئن شپ: پہلے دن اتر پردیش اور مہاراشٹر کا رہا دبدبہ

نئی دہلی، 29 مارچ  ۔ دارالحکومت دہلی میں جاری 56ویں قومی کھو کھو چمپئن شپ میں جمعرات کو اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم اور کرنیل سنگھ اسٹیڈیم میں کئی میچ کھیلے گئے جس میں اترپردیش اور مہاراشٹر کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو فتح سے ہمکنار کیا۔

مردوں کے زمرے میں اترپردیش نے گجرات کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 پوائنٹس سے شکست دی۔ آخری 10 سیکنڈ میں اترپردیش کے کھلاڑیوں نے اپنی بہترین تکنیک اور انتہائی چستی کے ساتھ گجرات کے 30 پوائنٹس کے مقابلے میں 32 پوائنٹس حاصل کر کے جیت حاصل کی۔

اس میچ میں یوپی کے سریش اور آل راونڈر شیوم پٹیل نے بہترین دفاعی کھلاڑی کے طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ گجرات کے بھٹ گووند کی کارکردگی بھی قابل دید رہی۔

ایک اور لیگ میچ میں کرناٹک نے اتراکھنڈ کو 20-32 پوائنٹس سے شکست دی۔ وہیں ایک دیگر دلچسپ مقابلے میں کیرالہ کے وشاکھ نے 2 منٹ 30 سیکنڈ میں ناٹ آوٹ رہتے ہوئے ٹیم کے لیے 6 پوائنٹس بنائے اور شیون نے 2 منٹ 50 سیکنڈ کا وقت کھیلتے ہوئے 4 پوائنٹس بنائے، کیرالہ کو چندی گڑھ کے خلاف 10 پوائنٹس اور ایک اننگز سے جیت دلا دی۔

خواتین کے زمرے میں کھیلے گئے یک طرفہ مقابلے میں اشونی، سمپدا اور اپیکشا کی شاندار کارکردگی کی بدولت مہاراشٹر نے آسام کو 26 پوائنٹس سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں مغربی بنگال نے چھتیس گڑھ کو 4 پوائنٹس سے شکست دی۔ کولہاپور اور اتراکھنڈ کے درمیان میچ میں کولہاپور نے 18 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

راجستھان نے دفاعی کومل اور ریڈر پراچی کی شاندار کارکردگی کی بدولت تلنگانہ کو 8 پوائنٹس سے شکست دی۔ اس میچ میں تلنگانہ کی ٹیم کے ریڈرز کرشنا لامبا اور انوشکا نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہیں۔

دیر شام ہوئے ایک اور میچ میں آندھرا پردیش نے جھارکھنڈ کو 14 پوائنٹس سے شکست دی۔ آندھرا پردیش نے ہیم وتی کے بہترین دفاع اور پوجیتا کے شاندار حملے کی بنیاد پر 34 پوائنٹس بنائے جبکہ جھارکھنڈ کو صرف 20 پوائنٹس پر ہی قناعت کرنا پڑی۔

 

You Might Also Like

سنگیتا، سلیمہ اور نکی پردھان نے رانچی کے شائقین کی بھرپور حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا
باکسنگ ڈے ٹیسٹ: دوسرے روز پاک گیند بازوں کی واپسی، آسٹریلیا کی پہلی اننگز 318 رنوں پر سمٹی
النصر نے کوچ لوئس کاسترو کی کلب سے علیحدگی کا اعلان کیا | BulletsIn
ممبئی انڈینز نے دو بار ڈبلیو پی ایل جیتنے والی کوچ شارلٹ ایڈورڈز کو خیر باد کہا | BulletsIn
آئی ایس ایل: ممبئی سٹی نئے ہیڈ کوچ پیٹر کیرٹکی کے ساتھ نئی شروعات کے لیے تیار

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر المناک سڑک حادثہ، دس افراد لقمہ اجل
Next Article بی جے پی نے عام آدمی پارٹی سے پانچ سوالات پوچھے، دہلی میں آئینی بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?