ڈھاکہ، 29 اپریل ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اتوار کو زمبابوے کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ٹی- 20 اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شکیب الحسن کی غیر موجودگی میں بلے باز نظم الحسن شانتو ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے اختتام کے بعد شکیب نے انگلی کی چوٹ اور آنکھ کی حالت کے باعث کرکٹ سے وقفہ لے لیا تھا۔ اگرچہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں واپسی کی، لیکن وہ زمبابوے کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ٹی- 20اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
حالانکہ گیندباز آل راونڈر محمد سیف الدین نے بنگلہ دیش کے لیے ٹی- 20 اسکواڈ میں واپسی کی ہے۔ انہوں نے اپنا آخری ٹی -20 انٹرنیشنل میچ اکتوبر 2022 میں کھیلا تھا اور اس کے بعد وہ 20 اوور کی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ 27 سالہ کرکٹر نے بنگلہ دیش کے لیے 34 ٹی- 20 میچوں میں حصہ لیا ہے۔
ٹیم میں ون ڈے سلامی بلے باز تنزید حسن بھی شامل ہیں جنہوں نے ابھی تک بنگلہ دیش کے لیے 20 اوور کا میچ نہیں کھیلا ہے۔
یہ ٹیم آئندہ ٹی- 20 ورلڈ کپ 2024 کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔
بنگلہ دیش مئی میں زمبابوے کے خلاف پانچ ٹی- 20 میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ پہلے تین میچ چٹاگرام میں 3، 5 اور 7 مئی کو ہوں گے۔ اس کے بعد باقی دو میچ 10 اور 12 مئی کو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
پہلے تین ٹی- 20 میچوں کے لیے بنگلہ دیش کا اسکواڈ اس طرح ہے: نظم الحسین شانتو (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن تمیم، توحید ہردوئے، محمود اللہ، جیکر علی انک، مہدی حسن، رشاد حسین، تسکین احمد، شریف اسلام، تنظیم حسن ثاقب، پرویز حسین ایمن، تنویر اسلام، عفیف حسین، سیف الدین۔
