• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > عالمی معیار کے آلات دیکھ کر مہاراشٹر کی اسٹار جمناسٹ سنیوکتا نے کہا- اب گولڈ میڈل میرا ہے
Sports

عالمی معیار کے آلات دیکھ کر مہاراشٹر کی اسٹار جمناسٹ سنیوکتا نے کہا- اب گولڈ میڈل میرا ہے

CliQ INDIA
Last updated: October 24, 2023 1:30 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

پنجی، 23 اکتوبر (ہ س)۔

پنچکولہ میں منعقدہ انڈیا یوتھ گیمز میں 5 گولڈ میڈل جیتنے والی مہاراشٹر کی ریتھمک جمناسٹ سنیوکتا کالے ایک بار پھر ہلچل مچانے کے لیے گوا پہنچ گئی ہیں۔

سنیوکتا نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے چوتھے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ریتھمک جمناسٹک کے زمرے میں پانچوں گولڈ میڈل جیتے۔ اس کے علاوہ، سنیوکتا نے گجرات نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

پانچ سال کی عمر میں جمناسٹک فلور پر آنے والی سنیوکتا کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے۔ سنیوکتا نے پنچکولہ میں انفرادی آل راو¿نڈ اور انفرادی اپریٹسہوپ، بال، کلب اور ربن زمروں میں چار طلائی تمغے جیتے تھے۔ سنیوکتا نے اس ایونٹ میں کل پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ کلین سویپ کیا تھا۔ اس سے قبل سنیوکتا نے گجرات میں منعقدہ نیشنل گیمز میں بھی انفرادی آل راو¿نڈ گولڈ جیتا تھا۔ اس کے علاوہسنیوکتا نے بنگلورو میں منعقدہ 25 ویں قومی چمپئن شپ میں دو سونے اور تین چاندی کے تمغے جیتے تھے۔

پہلی بار گوا میں منعقد ہونے والے 37 ویں نیشنل گیمز کے لئے اپنے امکانات اور تیاریوں کے بارے میں، سنیوکتانے کہا، میری تیاریاں بہت اچھی ہیں۔ مہاراشٹر سے ہم جتنے بھی جمناسٹ حصہ لے رہے ہیں وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔ میں صرف اپنی کارکردگی اور نمبروں پر توجہ مرکوز کرتی ہوں کہ میں پہلے سے کتنا بہتر ہو گئی ہوں، تمغہ حاصل کرنا میرا واحد مقصد نہیں ہے بلکہ اپنی کارکردگی کا خود اندازہ لگانا میری ترجیح ہے۔

سنیوکتا کو انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن (ایف آئی جی) نے بھی تسلیم کیا ہے اور اسے دنیا بھر کے سرفہرست جمناسٹوں کی ایف آئی جی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اس کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، نیشنل گیمز اور نیشنل چمپئن شپ کے علاوہ، سنیوکتا نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ لیا ہے۔

اپنی کامیابیوں پر سنیوکتا نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں اب تک کل 150 تمغے جیتے ہیں جن میں سے 125 سونے کے ہیں۔

2019 میں تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین چمپئن شپ میں، سنیوکتا نے کلب اپریٹس میں ساتویں نمبر پر کوالیفائی کیا تھا اور ہندوستان کے لیے تاریخ رقم کی تھی۔ اس سے پہلے کبھی بھی ہندوستان ٹاپ 8 میں کوالیفائی نہیں کرسکا تھا۔ اس کے بعد وہ فرانس میں ورلڈ اسکول گیمز اور تھائی لینڈ میں 2022 ایشین چیمپئن شپ میں کھیلی۔ وہاں اسے تین کے بجائے دو آلات دیے گئے۔ وہ ان میں بھی ٹاپ پر رہی۔

ازبکستان میں منعقدہ ریتھمک جمناسٹک ورلڈ کپ 2023 میں اپنی کارکردگی سے متاثر کرنے والی سنیوکتا ایک بار پھر اپنی کارکردگی کو دہرانے کے لیے تیار ہیں۔ گوا میں نیشنل گیمز کے انعقاد کی تیاریوں کے بارے میں جب ان سے ان کی رائے پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ جیسے ہی میں نے اسٹیڈیم کے اندر جمنووا کے بین الاقوامی معیار کے آلات کو دیکھا تو میں خوشی سے اچھل پڑی اور اسی وقت میں نے سوچا کہ گولڈ میڈل۔ اب میرا ہے، کیونکہ اس طرح کے تکنیکی آلات حاصل کرنا عام بات نہیں ہے۔ اگر جمناسٹک کی میٹ آرام دہ اور اعلیٰ معیار کی ہو، تو اسے انجام دینا آسان ہو جاتا ہے اور چوٹ لگنے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

سلطان آف جوہور کپ 2023: ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کا مقابلہ سیمی فائنل میں جرمنی سے
پی کے ایل-11: بنگلورو بلز کے خلاف سنسنی خیز جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچا یوممبا | BulletsIn
بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2026 کے دوسرے مرحلے کا 12 شہروں میں شیڈول جاری کر دیا۔
الکاراز نے 2025 کا اختتام عالمی نمبر 1 کے طور پر کیا، اے ٹی پی فائنلز میں مسیٹی کو شکست دی
نیشنل گیمز میں ملے کانسی کے تمغے نے مجھے کبھی ہمت نہ ہارنے کی ترغیب دی: تلوک کٹم

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article حکومت نے تانبے کی مصنوعات، ڈرم اور ٹین کنٹینرز کے لیے لازمی معیار کا تعین کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
Next Article یش راج فلمز نے ‘ ٹائیگر 3’کا گانا’لے کے پربھو کا نام’۔۔۔’ ریلیز
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?