ممبئی، 30 دسمبر (ہ س)۔
چنئیین ایف سی کے شریک مالک ابھیشیک بچن نے کہا کہ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کا اپنے 10ویں سیزن میں داخل ہونا ملک میں فٹ بال شائقین کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔
آئی ایس ایل سے بات کرتے ہوئے بچن نے اسے ہندوستانی فٹ بال کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا اور آئی ایس ایل اور مرینا مچانس کی حمایت کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس لیگ کے آغاز سے ہی آئی ایس ایل سے منسلک ابھیشیک نے کہا، ’’ایسی نوجوان لیگ کے لیے اپنے 10ویں سیزن کا جشن منانا ایک حیرت انگیز کامیابی ہے۔ ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز، مالکان، ٹیموں اور کھلاڑیوں پر بے حد فخر ہے۔ ہندوستانی فٹ بال سے جڑے ہر فرد کے لیے یہ ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ ایک شاندار اور بہت قابل فخر وقت ہے۔‘‘
اس موقع پر انہوں نے لیگ کے تمام شائقین کو ایک پرجوش پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی حمایت کا شکریہ، ہندوستانی فٹ بال اور چنئیین ایف سی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے آپ کا شکریہ اور مجھے امید ہے کہ ہم آنے والے کئی سالوں تک معیاری اور اچھی فٹ بال کھیل کر آپ سب کو لطف اندوز کرتے رہیں گے۔‘‘
چنئیین ایف سی نے اس سیزن کے شروع میں اسکاٹش ٹیکٹیئن اوون کوئل کو موسم گرما میں اپنا ہیڈ کوچ مقرر کر کے ایک متاثر کن قدم اٹھایا تھا۔ اس سال نسبتاً نوجوان اسکواڈ کے ساتھ، وہ سیزن کے وقفے سے پہلے چنئیین ایف سی کو ٹاپ چھ میں لے جانے میں کامیاب ہوئے۔ جمعرات کو آئی لینڈرز سے 3-0 سے ہارنے کے باوجود مرینا مچانز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے مضبوط فیورٹ ہیں اور ایک وقت میں ایک میچ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ بچن نے کوئل کے طریقہ کار اور ٹریک ریکارڈ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ’’خاندان‘‘ کی تعریف کی ہے۔
جمعہ کو گوہاٹی میں ایف سی گوا اور نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے درمیان میچ کے بعد انڈین سپر لیگ 24-2023 سیزن بین الاقوامی میچوں کے لیے بریک پر چلا گیا ہے۔ ہندوستان 12 جنوری سے قطر میں شروع ہونے والے اے ایف سی ایشین کپ مہم میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
