ایڈیلیڈ، 17 جنوری (ہ س)۔
آسٹریلیا کے ریزرو بلے بازمیٹ رینشا کو جمعہ کی رات گولڈ کوسٹ میں سڈنی سکسرز کے خلاف برسبین ہیٹ کے بی بی ایل کوالیفائرمیں کھیلنے کے لیے ریلیز کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن کوئی بھی بلے باز سر کی انجری کا شکارہوجاتا ہے تو آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کو 24 گھنٹے تک کنکشن رپلیسمنٹ کے بغیر رہنا پڑے گا۔
رینشا کو پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کے 13 رکنی اسکواڈ میں واحد اضافی بلے باز کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی کہ رینشا جمعرات کی رات ایڈیلیڈ سے گولڈ کوسٹ کے لیے پرواز کریں گے اور ہفتے کی صبح واپس آئیں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں دو بار کنکشن سبسٹریٹیوٹ کی ضرورت پڑی تھی، لیکن ہوم گراونڈ پر کبھی نہیں۔ مارنس لابوشین 2019 میں لارڈز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ لابوشین گزشتہ سال ون ڈے کرکٹ میں بھی اس وقت کنکشن سب تھے جب کیمرون گرین جنوبی افریقہ میں زخمی ہو گئے تھے۔
وہیں رینشا آسٹریلیا کے واحد دوسرے ٹیسٹ کنکشن سب تھے جب انہوں نے گزشتہ سال دہلی میں ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران وارنرکی جگہ لی تھی۔
ہندوستھان سماچار//محمد
