یہاں تک کہ ‘بگ باس-17’ میں بھی ٹی وی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اور ان کے شوہر وکی جین کے درمیان کافی رسہ کشی ہے۔ کئی بار انکیتا اور وکی جین کو بھی شادی سے بریک لینے کی بات کرتے دیکھا گیا۔
انکیتا لوکھنڈے کو اکثر اپنے سابق بوائے فرینڈ سوشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بات کرتے دیکھا جاتا ہے۔ اب ان کے شوہر وکی جین کو بھی یاد آیا کہ کس طرح وہ سوشانت کی موت کے بعد مشکل دنوں میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ فی الحال بگ باس میں دیکھا جا رہا ہے کہ وکی اور انکیتا کے تعلقات میں تناو¿ ہے۔ بگ باس کے فائنل میں صرف دو ہفتے رہ گئے ہیں اور اس جوڑی کے درمیان لڑائی مزید بڑھ گئی ہے۔
سوشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے نے ‘پویترا رشتہ’ میں ایک ساتھ کام کیا۔ اس کے بعد وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ دونوں نے تقریباً چھ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا لیکن بعد میں ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ 2020 میں سوشانت سنگھ نے خودکشی کر لی اور پھر 2021 میں انکیتا نے وکی سے شادی کی۔
ہندوستھان سماچار
