میلبورن، 28 اکتوبر(ہ س)۔ وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ موجودہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی – 20سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ہفتہ کو سیریز کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا۔
پانچ میچوں کی ٹی – 20سیریز کا آغاز 23 نومبر سے وشاکھاپٹنم میں ہوگا جس میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ویڈ کر رہے ہیں جس میں ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس اور ایڈم زمپا جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔
بھارت کے خلاف ٹی – 20سیریز 23، 26، 28 نومبر اور یکم اور 3 دسمبر کو کھیلی جائے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریگولر کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور آل راونڈر مارش اور کیمرون گرین موجودہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے جاری پروگرام کے اختتام پر روانہ ہوں گے ۔ساتھی ٹیسٹ اسٹارز ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ ٹی۔20کے لئے بھارت میں رہیں گے۔
ورلڈ کپ کے بعد کمنز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کے گھریلو ٹیسٹ سمر کی تیاری کے لیے وطن واپسی کریںگے۔ فروری میں ایرون فنچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے آسٹریلیا کے پاس کوئی مستقل ٹی – 20کپتان نہیں ہے اور وہ کسی کو تقرری کرنے کی جلدی میں نظر نہیں آ رہا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی ہندوستان کا مقابلہ کرنے کے لیے منتخب ٹیم میں تجربے اور نوجوانوں کے توازن سے خوش ہیں اور ان کا خیال ہے کہ وہ پانچ میچوں کے دوران اچھی طرح سے لیس ہوں گے۔
کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو کے ذریعہ سلیکشن چیف جارج بیلی کے حوالے سے کہا گیا کہ ”میتھیو اس سے قبل بھی ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ اس سیریز کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ جنوبی افریقہ سیریز میں مچل مارش کی طرح یہ ہماری بین الاقوامی قیادت کے تجربے اور گہرائی کو اور پختہ کرنے کا ایک اور شاندار موقع ہے“۔
بیلی نے کہا، ”یہ کھلاڑیوں کے امتزاج کے ساتھ ایک تجربہ کار ٹیم ہے ، جنہیں بین الاقوامی اسٹیج پر پہلا موقع ملا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے ٹی۔20گروپ میں اہم کھلاڑی تیار ہوں گے ۔
آسٹریلیا کی ٹی20-ٹیم اس طرح ہے :
میتھیو ویڈ(کپتان)، جیسن بیہرین ڈورف ، سین ایباٹ، ٹم ڈیوڈ، ناتھن ایلس، ٹریویس ہیڈ، جوش انگلس، اسپینسر جانسن، گلین میکس ویل، تنویر سانگھا، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا۔
ہندوستھان سماچار
