جموں ،5 نومبر (ہ س)، جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے جھجوت علاقے میں ایک کار سڑک حادثے کا شکار ہو گئی ۔جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ ہفتہ کی دیر شام جھجوت ڈوڈہ میں ایک کار کو پیش آیا ۔حادثے کے وقت گاڑی میں چار افراد سوار تھے ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، مقامی لوگوں کے علاوہ رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔اور زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے جی ایم کے ایسوسی ایٹڈ اسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں دو افراد کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم حادثے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جھجوت علاقے میں ایک کار دیر شام حادثے کا شکار ہوئی ۔جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔جبکہ دو زخمیوں کا جی ایم سی ڈوڈہ میں علاج چل رہا ہے ۔حادثے میں مرنے والوں کی شناخت رنجیت ولد شادی لال اور ساحل کمار ولد دھرم سنگھ سکنہ جھجوت ضلع ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ رنجیت سنگھ انڈین آرمی میں پیرا کمانڈو تھے ۔اور چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے ۔پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر لیا ہے ۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام
