بھوپال، 5 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج (اتوار) مدھیہ پردیش کے انتخابی دورے پر رہیں گے۔ وہ یہاں سیونی اور کھنڈوا اضلاع میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔
بی جے پی کے ریاستی میڈیا انچارج آشیش اگروال نے کہا کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق، وزیر اعظم مودی بی جے پی امیدوار کی حمایت میں مہم چلانے کے بعد اتوار کو دوپہر 12 بجے سیونی ضلع کے لکھنادون میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم 3:30 بجے کھنڈوا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ دونوں اضلاع میں انتظامیہ نے سکیورٹی، ٹریفک ڈائیورشن اور پارکنگ کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔
ہندوستھان سماچار//سلام
