پٹنہ، 27 اکتوبر(ہ س)۔
ووٹ دیں بہاری، نوکری ملے باہری کو، یہاں ایسا نہیں چلے گا۔ نتیش کمار کو اس پالیسی بدلنا ہوگا۔ بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے یہ بیان دے کر ایک بار پھر سیاسی ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے ریاست کے نوجوانوں اور بے روزگاروں کے مفاد میں ریاست میں ڈومیسائل پالیسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سے قبل جمعرات کے روز بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے انڈیا اتحاد پر شدید حملہ کیا تھا۔ بی پی ایس سی اساتذہ بھرتی میں دھاندلی کے الزامات تھے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ چاہے یہ بہار میں ٹرانسفر پوسٹنگ گھوٹالہ ہو یا ٹیچر بھر تی گھوٹالہ ، یہاں ای ڈی کو داخل کیا جانا چاہئے۔ بہار میں کسی بدعنوان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
واضح ہو کہ بہار میں اساتذہ کو بحال کیا جا رہا ہے۔ نتیش حکومت نے تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار 461 عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔ حالانکہ 2 نومبر کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار پٹنہ کے گاندھی میدان میں نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کو تقرری نامہ تقسیم کریں گے ۔ اس سے پہلے بہار میں ٹیچر تقرری تنازعہ میں آ چکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے اساتذہ کی تقرری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار/افضل/محمد
