لاتور ،
26اگست(ہ س)لاتور ضلع کے چکور تعلقہ کے شیلگاؤں علاقے میں
ترو ندی کے پل کے پاس جھاڑیوں میں رکھے گئے ایک سوٹ کیس سے ایک نامعلوم خاتون کی
لاش ملی ہے جس نے پورے گاؤں میں دہشت پھیلا دی۔ واقعہ کی اطلاع مقامی کسانوں نے اس
وقت پولیس کو دی جب انہوں نے علاقے میں بدبو محسوس کی۔ خبر ملتے ہی ودھنا تھانے کے
اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سنیل گائیکواڑ اور چکور تھانے کے انسپکٹر بالاجی بھاندے
فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منگیش چوان
اور لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر باوکر بھی جائے واردات پر پہنچے اور معائنہ کیا۔
تحقیقات
کے دوران جھاڑیوں میں چھپا ہوا سوٹ کیس برآمد کیا گیا۔ اسے کھولنے پر اندر کپڑوں میں
لپٹی ایک خاتون کی نعش پائی گئی۔ چونکہ لاش کافی خستہ حالت میں تھی، اس لیے فوری
طور پر اس کی شناخت نہیں کی جا سکی۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لاش
کو اپنے قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے پرائمری ہیلتھ سنٹر چاپولی روانہ کر دیا۔
اس لرزہ خیز انکشاف کے بعد مقامی لوگوں میں سخت تشویش اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا
ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چکور وڈوانہ روڈ پر اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آچکا
ہے، جس نے عوام کے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔ پولیس معاملے کی گہرائی سے جانچ کر
رہی ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے
