غازی آباد، 16 اکتوبر (ہ س)۔ غازآباد کے مراد نگر علاقہ میں پیر کو کوٹو کا آٹا کھانے سے 40 سے زیادہ لوگ بیمار ہوگئے۔ یہ آٹا ایک ہی دکان سے خریدا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آٹے کا نمونہ لے کر جانچ کے لیے بھیج دیا۔ بیمار افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔
ایس ڈی ایم مودی نگر سنتوش کمار رائے نے بتایا کہ آس پاس کی کالونیوں بشمول آرڈیننس فیکٹری اجودھیا فیکٹری، کنوجا گاؤں، مراد نگر علاقے میں واقع ڈیفنس کالونی کے لوگوں نے اسی دکان سے آٹا خریدا تھا۔ اسے کھانے کے بعد ان لوگوں کو چکر آنا، الٹیاں اور اسہال ہونے لگے اور انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس دکان سے یہ آٹا خریدا گیا تھا وہاں مجموعی طور پر 80 کلو آٹا بچا ہے اور آٹے کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار//محمد
