نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔
انٹرنیشنل ویلیو ایجوکیشن اولمپیاڈ کا انعقاد 5 نومبر کو شام 5 بجے سے شام 7 بجے تک اسکان، ایسٹ آف کیلاش، دہلی آڈیٹوریم میں کیا جائے گا۔ اس کی میزبانی انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا کانشائسنس (اسکان) کر رہی ہے۔
انٹرنیشنل ویلیوز ایجوکیشن اولمپیاڈ کا پانچواں ایڈیشن مرکزی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام، قبائلی امور کی وزارت اور دہلی ڈائریکٹوریٹ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے دوران 15 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 5,28,587 طلباءکی فعال شرکت ہوگی۔
یودھیشٹھر گووند داس، نیشنل کمیونیکیشن ڈائریکٹر، اسکان انڈیا، نے شرکاء کو بتایا کہ یہ ایوارڈ جیتنے والوں کی کامیابیوں کو اعزاز سے نوازنے اور ان کو تسلیم کرنے کا ایک باوقار پروگرام ہے۔ اس موقع پر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو ہمارے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی اتول بگائی، چیف، یو این ای پی، انڈیا، اسیت گوپال، کمشنر ای ایم آر ایس، ہمانشو گپتا، ڈائرکٹر آف ایجوکیشن، ویبھا دھون، رپودمن بیولی انڈیا کے پلگ مین، مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ پانچویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لیے بین الاقوامی ویلیو ایجوکیشن اولمپیاڈایک تعلیمی پروگرام ہے جس کا مقصد معاشرے میں خاص طور سے ماحولیات کے تئیں عملی طور پر بامقصد اثر ڈالنے کے لیے اقدار کو فروغ دینا ہے ۔
ہندوستھان سماچار
