سرینگر ۔
جموں و کشمیر حکومت نے اے کے چودھری آئی پی ایس 1991 بیچ کو جموں کشمیر کےلیے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے چوہدری کے بطور چیئرمین پی ایس سی کے نام پر مہر لگا دی ہے۔ وہ باسٹھ سال کی عمر کو پہنچنے تک چیئرمین پبلک سروس کمیشن کے عہدے پر فائز رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری اس تاریخ سے نافذ العمل ہو گی جب وہ عہدہ سنبھالیں گے۔
