نئی دہلی، 04 مارچ ۔ ہریانہ انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے ریاستی صدر نفع سنگھ راٹھی کے قتل معاملے میں دہلی پولیس اسپیشل سیل، جھجھر پولیس اور ہریانہ ایس ٹی ایف کی مشترکہ کارروائی میں دو ملزمین سورو اور آشیش کو گوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی پولیس ٹیم دو دیگر شوٹروں کی تلاش میں مختلف مقامات پر مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس گوا سے گرفتار دونوں ملزمین کے ساتھ آج دوپہر تک دہلی پہنچ سکتی ہے۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی کار کو ریواڑی جنکشن کی پارکنگ سے برآمد کر لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نفع سنگھ راٹھی کو اتوار کو ہریانہ کے جھجھر ضلع کے بہادر گڑھ میں شوٹروں نے ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے میں راٹھی کا ایک سیکورٹی گارڈ بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھاتھا، جب کہ فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
