ڈائریکٹر پوسٹل سروسز جموں و کشمیر سرکل نے ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کی
جموں، 14 مارچ ۔ ڈائریکٹر پوسٹل سروسز ہیڈ کواٹر جموں و کشمیر سرکل پرتیک سنگھ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو محکمہ ڈاک کے کام کے بارے میں جانکاری دی اور شری رام جنم بھومی مندر پر پوسٹل اسٹیمپ کا ساوینئر پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں پوسٹل سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ ایل جی منوج سنہا نے ڈاک حکام کی طرف سے پیش کردہ تجویز کو صبر و تحمل سے سنا اور یقین دلایا کہ اس ضمن میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
