کولکاتہ، 16 فروری ۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو اسمبلی میں کہا تھا کہ سندیش کھالی واقعہ کے پیچھے آر ایس ایس کی حمایت ہے۔ اس پر جمعہ کو اداکار اور بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی نے ممتا بنرجی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کوئی منفی طاقت نہیں ہے بلکہ یہ ایک مثبت طاقت ہے۔ اس کے پورے ہندوستان اور پوری دنیا میں 12 کروڑ سے زیادہ ممبران ہیں۔ آر ایس ایس جیسی کوئی دوسری تنظیم نہیں ہے جس نے ملک کے لیے اتنا کچھ کیا ہو۔
آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی ہی امیدواری کو مسترد کرتے ہوئے متھن چکرورتی نے کہا کہ وہ یکم مارچ سے انتخابی مہم شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک تاریخ سے انتخابی مہم چلاو¿ں گا۔ آخری دم تک انتخابی مہم میں شامل رہوں گا۔
