نوئیڈا میں چلتی کار میں آگ لگ نے سے دو لوگ زندہ جلے
گوتم بدھ نگر، 25 نومبر (ہ س)۔ نوئیڈا کے سیکٹر 113 تھانہ علاقہ میں ہفتہ کی صبح ایک کار میں آگ لگ گئی۔ اس دوران کار میں سوار دو افراد زندہ جل گئے۔ پولیس نے لاشوں کو گاڑی سے نکال لیا ہے۔
یہ حادثہ امرپالی پلاٹینم سوسائٹی سیکٹر-119 میں صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم کو بلا کر موقع کی تفتیش کی گئی۔ نوئیڈا کے اے ڈی سی پی شکتی موہن اوستھی نے بتایا کہ کار سے دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ متوفیوں کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
