جموں ،23 جنوری (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں آن لائن بدانتظامی کے خلاف ایک فعال اقدام میں کشتواڑ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک نابالغ فرد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال کی رہنمائی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے، قانون کی متعلقہ دفعات کو مدنظر رکھتے ہوئے چھاترومیں ایف آئی آر نمبر 05/2024 درج کی گئی ہے۔
ایس ایس پی کشتواڑ نے بتایا کہ کشتواڑ پولیس کا سائبر سیل تمام سوشل میڈیا سرگرمیوں کی تندہی سے نگرانی کرتا ہے، اور سائبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا درست استعمال کریں اور غلط استعمال کرنے والوں کے لئے سخت وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل ضابطہ اخلاق کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
