نئی دہلی، 23 جنوری (ہ س)۔ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہونے کے ناطے بھارت کو سلامتی کونسل میں جگہ ضرور ملنی چاہیے۔
ایلون مسک نے اپنے ایکس ہینڈل پر کہا ہے کہ کچھ نکات پر دنیا کی سب سے بڑی تنظیم اقوام متحدہ میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہونے کے ناطے ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ضرور جگہ ملنی چاہیے۔ ایسا نہ کرنا بے مطلب ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس کا ٹویٹ شیئر کرکے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا کہ افریقہ کے لیے بھی اجتماعی طور پر ایک نشست ہونی چاہیے۔
درحقیقت، گٹیرس نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں افریقہ کی قیادت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ اس کے جواب میں مسک نے یہ پوسٹ کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت پانچ ممالک امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس اور روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کے طور پر شامل ہیں۔ یہ 24 اکتوبر 1945 کو قائم ہواتھا۔
