گونڈہ، 22 دسمبر (ہ س)۔
گونڈہ ضلع کے چھپیا تھانہ علاقہ میں گوڑہ چوکی کے گونڈا-کھوڈارے-ببھنن روڈ پر جمعرات کی دیر رات ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران بے قابو کار درخت سے ٹکرا گئی۔حادثہ میں کار میں سوار دو افراد اور سائیکل سوار سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ جب کہ کئی دوسرے لوگ زخمی ہیں، ان کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
پولیس نے مرنے والوں کی شناخت کار سوار افتخار، سڈو ساکنہ کھوڑے ببھن گاؤں اور سائیکل سوار گوکرن ساکنہ چھپیا مٹیاریا گاؤں کے طور پر کی ہے۔
پولیس نے لوگوں کی مدد سے گاڑی میں پھنسی لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ان میں سے ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہونے پر اس کو گورکھپور میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
