گنا لدے ٹریکٹر کی زد میں آئے تین نو جوان ، ایک کی موت
گوپال گنج، 13 دسمبر (ہ س)۔ گوپال گنج ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ ہوا۔ ضلع کے بیکنٹھ پور تھانہ علاقہ کے باموں گاؤں کے قریب این ایچ 27پر گنا لدے ٹریکٹر نے ایک بائک کواپنی زد میں لے لیا جس سے بائک سوار ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دو نوجوان شدید طور سے زخمی ہیں۔ دونوں کو گوپال گنج صدر اسپتال میں فوری طور پر علاج کے بعد پٹنہ پی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گوپال گنج صدر اسپتال بھیج دیا۔ متوفی کی شناخت سیوان ضلع کے بسنت پور تھانہ علاقہ کے بلیتھرا گاؤں رہائشی رام کشور رام کے 35 سالہ بیٹا ادے کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں زخمیوں میں بولیٹ فارم وا ر منا ٹھا کر شامل ہیں۔
دراصل واقعہ کے تناظر میں بتایا جاتا ہے کہ بلیتھراگاؤں سے بارات نکلی تھی۔ بارات میں شامل ہونے کے لئے ایک ہی بائک پر سوار ہو کر تین نوجوان نکلے تھے۔ اس دوران جیسے ہی وہ بیکنٹھ پور تھانہ علاقہ کے بامو ںگاؤں پہنچے تو گنا لدی ایک ٹریکٹر ٹرالی نے اچانک ٹرن لے لیا۔
جس کے باعث موٹر سائیکل سوار تینوں نوجوان بے قابو ہو کر گاڑی سے ٹکرا گئے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور دونوں کو فوراً علاج کے لیے گوپال گنج صدر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا، لیکن سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں پٹنہ پی ایم سی ایچ ریفر کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور لواحقین اسپتال پہنچ گئے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
