کانپور میں پارہ 2.4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا
کانپور، 19 جنوری (ہ س)۔ کانپور ضلع میں درجہ حرارت 2.4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی میں کہا ہے کہ رواں ماہ اتنی سردی سے کوئی مہلت نہیں ملے گی۔ 24 دن بعد راحت متوقع ہے۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ اس موسم میں بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھا جائے۔
چندر شیکھر آزاد یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹکنالوجی کے ماہر موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے بتایا کہ جمعہ کو ضلع میں درجہ حرارت میں بڑی گراوٹ درج کی ہے۔ امکان ہے کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی سردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس بننے کی وجہ سے شمال مغرب سے ٹھنڈی ہوائیں آ رہی ہیں۔ ان کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔ کاشتکاروں سے اپیل ہے کہ وہ فصلوں میں نمی برقرار رکھیں، تاکہ فصلیں ٹھنڈ ک کے حملہ سے محفوظ رہ سکیں۔
ڈاکٹروں نے بھی ضلع کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سردی بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔ انہیں باہر نہ جانے دیں۔ جو بھی شخص گھر سے باہر جا رہا ہو، اسے مناسب لباس پہننا چاہیے تاکہ وہ سردی سے خود کو بچا سکے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
