کھگڑیا، 30 اکتوبر(ہ س)۔
بہار کے کھگڑیا میں ککر دھماکے میں ایک لڑکی کی جان چلی گئی۔ اس واقعے میں ایک خاتون شدید طور پر جھلس گئی ہے اور اس کا علاج جا ری ہے۔ واقعہ ضلع کے مفصل تھانہ کے جنوبی بھاداس گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ بچی کی موت کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔
متوفی کی شناخت مانسی تھانہ علاقہ کے بلہا گاؤں رہائشی بٹو سہنی کی بیٹی مسٹی کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ اس واقعے میں لڑکی کی ماں وجولا دیوی شدید طور پر جھلس گئی ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق وجولا دیوی اپنے رشتہ دار کے گھر آئی ہوئی تھی ، جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔ دونوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں لڑکی کی موت ہوگئی۔
اہل خانہ نے بتایا کہ پیر کی صبح گھر میں کھانا پک رہا تھا۔ اس دوران ککر پھٹ گیا۔ ککر پھٹنے کی آواز اتنی تیز تھی کہ آس پاس کے لوگ بھاگنے لگے۔ موقع پر پہنچ کر لڑکی اور اس کی ماں کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں سے شدید جھلس گئی لڑکی کو اعلیٰ مرکز ریفر کر دیا گیا۔ بچی اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
