جموں ،12 جنوری (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں نہرو یوا کیندر کے زیر اہتمام اور تیجس ایل پہل فاونڈیشن کے اشتراک سے سوامی وویکانند کے جنم دِن پر نیشنل یوتھ ڈے منایا گیا ۔اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود تھے۔ جبکہ ڈگری کالج ڈوڈہ و دیگر اسکولوں کے طلباء نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔مقررین نے نیشنل یوتھ ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سوامی وویکانند کی حالات زندگی اور اُن کے نظریہ سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ پرشوتم سنگھ نے کہا کہ سوامی وویکانند نے نہ صرف بھارت کے نوجوانوں کو ذہنی، فکری اور جسمانی طور پر مضبوط ہونے کی ترغیب دی بلکہ پوری دنیا کو پہلی بار ہندوستانی فلسفہ اور روحانیت سے متعارف کرایا۔ دنیا کی مشہور شخصیت سوامی وویکانند کی پیدائش 12 جنوری کو ہوئی تھی۔مقامی کلچر کو فروغ دینے کی غرض سے ڈوڈہ علاقے میں سب سے زیادہ بولی جانے والی سراجی زبان میں ڈھکو ڈانس کو شرکاء کے سامنے پیش کیا گیا۔ جس میں مقامی ثقافت کی نمایاں جھلکیاں دکھائی گئیں۔تیجس ایک پہل فاونڈیشن کے چئیرمین آکاش پریہار نے بتایا کہ وہ سوامی وویکانند کی تعلیمات کو موجودہ نوجوان نسل تک منتقل کرنے کے لئے نہرو یوا کیندر ڈوڈہ کے شکرگزارہیں۔
ہندوستان کی مشہور شخصیت وویکانند نے نا صرف ہندوستان بلکہ دنیا کو جسمانی ،روحانی طور پر ہونے کا فلسفہ بتایا ۔اسی لئے ہمیں 2047 تک وکست بھارت کی تکمیل کے لئے ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں اُن کی تعلیمات اورنظریہ کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔پریہار نے تمام شرکاء کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد
