نئی دہلی ، 13 نومبر (ہ س)۔
سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے غیر متناسب اثاثوں کے معاملے میں شمال مشرقی سرحدی ریلوے ، مالیگاوں ، گوہاٹی (آسام ) کے اس وقت کے ڈپٹی چیف انجینئر (سروے اینڈ کنسٹرکشن) کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ملزم کے خلاف 30 ستمبر 2021 کو ان کے معلوم ذرائع آمدن سے غیر متناسب اثاثے رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران یکم جنوری 2013 سے 31 دسمبر 2019 کے درمیان ملزمان کے ذرائع آمدن میں 89.96 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر ملزمان کے معلوم اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 395 روپے تھی۔
سی بی آئی کے مطابق اس سے قبل جورہاٹ اور گوہاٹی میں دو مقامات پر ملزمین کے احاطے کی تلاشی لی گئی تھی ، جس میں غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق دستاویزات اور لاکر کی چابیاں وغیرہ برآمد کی گئی تھیں۔ تحقیقات کے بعد چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔ سی بی آئی کے مطابق یہ چارج شیٹ تحقیقات اور اس کے جمع کردہ ثبوتوں پر مبنی ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
