علی گڑھ، 8 جنوری(ہ س)۔
علی گڑھ کے نو آمد ایس ایس پی سنجیو سمن نے آج پہلی پریس کانفرنس کی انھوں نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ جرائم کو کم کرنے اور اسمارٹ پولیسنگ پر زیادہ زور دینگے،انھوں نے کہا کہ ہر کسی کا کام کرنے کا اپنا نظریہ ہوتا ہے میر ی کوشش رہے گی کہ تھانوں میں آنے والے متاثرہ لوگوں کو ہر حال میں انصاف ملے۔انھوں نے کہاکہ صحافیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کے ساتھ انصاف کریں اور عوام کے حق میں خبروں کو نشر کریں انھوں نے کہا کہ اگر آپکو لگتا ہے کہ یہ خبر میرے خلاف جاسکتی ہے تو آپ اسکو لکھنے میں بھی نہ ہچکچائیں۔انھوں نے کہا کہ میری کوشش رہے گی کہ پولیس اور صحافیوں کے درمیان اچھے مراثم رہیں ابھی جو کچھ مسائل بتائے گئے ہیں انکو حل کرنے کے لئے ہم کمر بستہ ہیں ا س دوران صحافیوں کی جانب سے شہر کے مسائل سے بھی ایس ایس پی کوواقف کرایا گیا جس میں ناجائز تجاوزات،چوراہوں پر لگنے والے جام، بائک کو کاٹ کر بنائی گئی جگاڑ گاڑیاں اور نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہی نشہ کی عادت وغیرہ اس پر ایس ایس پی سنجیو سمن نے کہا کہ ہم ان سبھی اہم مدعوں پر اپنی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور جلد ہی کوئی عملی اقدام بھی کریں گے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
