
رام داس پوری نے عہد کیا تھا کہ جب تک بی جے پی کی حکومت نہیں بن جاتی وہ جوتے اور چپل نہیں پہنیں گے
انوپ پور، 23 دسمبر (ہ س)۔
سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے امرکنٹک دورے کے دوسرے دن ہفتہ کو انوپ پور بی جے پی ضلع صدر کو اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنا کر ان کا عہد پورا کرایا۔ بی جے پی کے ضلع صدر رام داس پوری نے عہد کیا تھا کہ جب تک ریاست میں بی جے پی کی حکومت نہیں آجاتی وہ جوتے نہیں پہنیں گے۔ وہ اس وقت جذباتی ہو گئے جب سابق وزیر اعلیٰ نے انہیں اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنائے اور جب رامداس ان کے پاوں چھونے کے لیے نیچے جھکے تو شیوراج نے انہیں گلے لگا لیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رام داس پوری جیسے کارکن پارٹی کی طاقت اور سرمایہ ہیں۔ ایسے ہی وفادار اور سرشار کارکنوں کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن گئی ہے۔ رام داس پوری 6 سال سے بغیر جوتے اور چپل کے زندگی گزار رہے تھے۔ پارٹی کی خدمت میں مصروف تھے۔
رام داس پوری نے 18-2017 میں عہد کیا تھا کہ جب تک بی جے پی کی حکومت نہیں بن جاتی وہ جوتے اور چپل نہیں پہنیں گے۔ 2023 میں جب بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھاری اکثریت سے حکومت بنی تو سابق وزیر اعلیٰ شیوراج نے رام داس پوری کو اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنا کر ان کا عزم پورا کرایا۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
