سرینگر، 02 نومبر (ہ س)۔
ضلع رامبن میں ایک ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے ایک ڈرائیور کی جان چلی گئی۔پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک ٹرک جس کا نمبر JK03E-8003 تھا کیلا موڑ رامبن کے قریب گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی بدقسمتی سے موت ہو گئی۔ اس کی شناخت محمد عرفان ڈار ولد عبدالقیوم ڈار ساکنہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔دوسری جانب پولیس نے نوٹس لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
