راجوری کے کالاکوٹ میں تصادم دوسرے روز میں داخل
جموں، 23 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے دھرمسال کے بجیمال علاقے میں دہشت گردوں اور مشترکہ فورسسز کے درمیان تصادم جمعرات کو دوسرے دن میں داخل ہو گیا ہے۔ بدھ کے روز جموں و کشمیر کے راجوری علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ جاری تصادم میں دو افسروں سمیت چار فوجی جوانوں نے اپنی جان گنوائی۔ چار فوجی اہلکاروں میں دو افسر اور دو جوان شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاعات موصول ہونے کے بعد اسپیشل فورسز سمیت فوجیوں کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔ 16 کور کمانڈر اور راشٹریہ رائفلز کے رومیو فورس کے کمانڈر آپریشن کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔ مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر کالاکوٹ ایریا، گلاب گڑھ فاریسٹ اور راجوری ضلع میں مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔ راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن پر ہندوستانی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے کہا کہ دہشت گردوں کو گھیر لیا گیا ہے اور کارروائیاں جاری ہیں۔ا
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
