جموں ،5 دسمبر (ہ س)، جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے کہا ہے کہ کانگریس آئندہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس جموں و کشمیر کے لوگوں کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ عوام کے حقوق چھین لیے گئے اور جمہوری عمل بحال نہیں ہوا۔ضلع رامبن کے گول میں پارٹی کارکنوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وقار رسول نے کہا کہ کارکنوں کو مایوس نہیں ہونا چاہئے اور آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے سخت محنت اور جذبے کے ساتھ لڑنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری سمیت کئی ایسے مسائل ہیں جن پر بی جے پی پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ جموں و کشمیر میں جمہوریت کا عمل شروع نہ کرنے پر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔جموں و کشمیر میں عوامی حکومت کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام
