بنگلہ دیش میں شرپسندوں نے ٹرین میں لگائی آگ، چار ہلاک
ڈھاکہ، 19 دسمبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے شہر تیجگاوں میں شرپسندوں نے مسافر ٹرین کو آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے 3 بوگیوں کو نقصان پہنچا اور ایک بچہ سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
بنگلہ دیش کے معروف اخبار ڈھاکہ ٹریبیون نے اپنی ویب سائٹ پر واقعے کی مختصر تفصیل شیئر کی ہے۔ اخبار کے مطابق منگل کی صبح دارالحکومت کے تیجگاوں ریلوے اسٹیشن علاقے میں ڈھاکہ جانے والی موہن گنج ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی ایک بچے سمیت کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی۔ فائر سروسز اور سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹر میڈیا سیل کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہجہان سکندر نے تصدیق کی کہ ٹرین کی تین بوگیوں میں صبح 5:04 بجے آگ لگا دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد تیجگاوں فائر اسٹیشن سے تین فائر یونٹس موقع پر پہنچیں اور تقریباً 6:45 بجے آگ پر قابو پالیا۔ افسر نے بتایا کہ انہوں نے ایک ڈبے سے چار لاشیں برآمد کیں۔ ڈی ایم سی ایچ پولیس کیمپ کے انچارج انسپکٹر بچو میاں نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے دو کی شناخت 35 سالہ نادرہ اختر پوپی اور اس کے تین سالہ بیٹے یاسین کے طور پر ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
