جموں میں عوامی شکایت ازالہ پروگرام میں لوگوں نے اپنے مسائل کو اجاگر کیا
جموں، 26 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین نے عوام کی شکایات کو سُنے کے لئے جموں میں پہلا عوامی دربار منعقد کیا۔ ڈی جی پی نے لوگوں کی شکایات کا جائزہ لیا اور افسران کو اس کے مطابق ہدایات دیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی کا چارج سنبھالنے کے بعد سوین نے عوامی مسائل کو گھریلو سطح پر حل کرنے کے لئے حال ہی میں شکایت ازالہ پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پہلے کشمیر میں پروگرام منعقد کیا گیا اور آج پہلی بار جموں میں لوگوں کی مشکلات سُنا گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم اس طرح کے فورم میں شرکت کرنے اور اپنے مسائل کے بارے میں براہ راست ڈی جی پی سے بات کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ شکایت کے ازالے کا پروگرام حال ہی میں ڈی جی پی سوین نے شروع کیا تھا جس کا مقصد ضلع کے عام لوگوں تک پہنچنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
