مدھوبنی میں تیز رفتار کا قہر، پل سے ٹکرائی بے قابو بائک، دو کی موت
مدھوبنی، 20 نومبر(ہ س)۔ بہار کے مدھوبنی میں تیز رفتار کا قہردیکھنے کو ملاہے جہاں ایک بائک بے قابو ہوکرپل سے ٹکراگئی اور20 فٹ نیچے گڑھے میں جا گری۔ اس حادثے میں دوافراد کی موقع پرہی موت ہو گئی اور تیسرا شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ بینی پٹی تھانہ علاقہ کے محمد پور پل کے قریب پیش آیا جہاں خوفناک حادثے کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے بینی پٹی کے سب ڈویزنل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
زخمی شخص کو ابتدائی طبی علاج کے بعد ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور پل سے ٹکرا کر نیچے گڑھے میں گرگئی جسے دیکھنے کے بعد آس پاس کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لوگوں نے اس کی اطلاع مقامی تھانہ کو دی۔ اطلاع ملتے ہی بینی پٹی تھانہ انچارج سیتارام پرساد اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اورمعاملے کی جانچ شروع کر دی۔
لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ فی الحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ واقعے کے حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل بہت تیزرفتاری سے آرہی تھی اور بے قابو ہوکر پل سے ٹکرا گئی۔ واضح ہو کہ کچھ روزقبل بھی یہاں پل سے ٹکرا کرایک بائک سوار کی موت موقع پرہوگئی تھی۔ اکثر یہاں پر تیز رفتارمیں آرہی بائک سوار حادثہ کا شکار ہورہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
