کولکاتہ ، 24 جنوری (ہ س)۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ماتھے پر اس وقت معمولی چوٹ آئی جب ان کی کار نے انتظامی میٹنگ سے واپسی کے دوران اچانک بریک لگائی۔ ممتا بنرجی بدھ کو بردوان کے گودر میدان میں ایک انتظامی میٹنگ کے بعد کار سے کولکاتہ واپس آرہی تھیں۔ وزیر اعلیٰ کی پیشانی پر اس وقت چوٹ آئی جب ڈرائیور نے راستے میں اچانک بریک لگائی۔ تاہم ، ممتا بنرجی براہ راست کولکاتہ روانہ ہوگئیں۔ عینی شاہد کے مطابق زخمی ہونے کے بعد وزیراعلیٰ نے ماتھے پر رومال باندھ رکھا تھا۔
بدھ کو تقریباً 12:30 بجے ممتا نے میٹنگ شروع کی۔ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بردوان پہنچی ، لیکن میٹنگ ختم ہونے سے پہلے ہی موسم خراب ہونے لگا۔ دھند کے ساتھ ساتھ بارش بھی شروع ہو گئی۔ ممتا بنرجی کی سیکورٹی ٹیم نے انہیں سڑک کے ذریعے کولکاتہ لے جانے کا فیصلہ کیا۔ عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ جس گاڑی میں وزیر اعلیٰ بیٹھی تھیں ان کے ڈرائیور نے جلسہ گاہ سے مین روڈ کی طرف جاتے ہوئے اچانک بریک لگائی۔ جس کی وجہ سے ممتا کے ماتھے پر ہلکی سی چوٹ آئی۔
