بہار میں آہستہ آہستہ بڑھ رہی سردی
پٹنہ، 30 اکتوبر(ہ س)۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بہار میں آئندہ 3-4 دنوں تک موسم میں کسی خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سیلسیس مظفر پور میں درج کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ 35.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کھگڑیا میں درج کیا گیا۔ آئندہ 3 نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
پٹنہ محکمہ موسمیات مرکز کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ 3-4 دنوں تک ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 21 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ نومبر میں درجہ حر ا رت مزید گرے گا جس کی وجہ سے سردی مزید بڑھے گی۔ ہمالیہ سے ملحقہ علاقوں میں صبح کے وقت دھند اور کہرے کا اثر دیکھا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
