پٹنہ، 28 ستمبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابی مہم کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی نے انتخابی مہم کمیٹی کے لیے 45 اراکین کو تفویض کیا ہے، ہر ایک کو مختلف علاقوں کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔ اس فہرست میں سنیئررہنما اور نوجوان دونوں شامل ہیں۔
بہار بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں ریاستی صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال، نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا، مرکزی وزراء گری راج سنگھ، نتیا نند رائے، ستیش چندر دوبے، سابق مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ، ممبران پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجے جیسوال، گوپال نارائن سنگھ، روی شنکر پرساد، راجیو پرساد، راجیو پرسا د روڑھی اور ر اشونی چوبے کے نام شامل ہیں۔
اس کمیٹی میں ریاستی حکومت کے وزراء منگل پانڈے، ڈاکٹر پریم کمار، راج بھوشن نشاد، رینو دیوی، جنک رام، ہری سہنی، ریتوراج سنہا، سید شاہنواز حسین، راما دیوی، پردیپ کمار سنگھ، جناردن سنگھ سگریوال، گوپال جی ٹھاکر، اشوک یادو، وویک ٹھاکر، اور شباب شکور پٹیل بھی شامل ہیں۔
بی جے پی کی انتخابی مہم کمیٹی میں دھرم شیلا گپتا، کرشن کمار رشی، انیل شرما (بختیار پور)، کرشنا کمار منٹو، رام نارائن منڈل، ڈاکٹر راجیندر پرساد گپتا، وریندر چودھری، ہری مانجھی، اشوک اگروال، لال موہن گپتا، بے بی کماری، شیلا پرجاپتی، راجندر چوپال، اپیندر پرساد، رام کمار رائے، وشوموہن کمار، اور ٹلو وسکی شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan
