کولکاتا، 21 نومبر (ہ س)۔ سردی شروع ہونے کے ساتھ ہی میٹروپولیٹن شہر کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں دھند کا بھی قہر شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کولکاتا میں طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب کے بعد ہلکی دھند کی چادر ہے جس کی وجہ سے ویزیبلٹی کم ہو رہی ہے۔ ایسے میں ڈرائیوروں کو آہستہ گاڑی چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یہاں درجہ حرارت بھی مسلسل گر رہا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22.02 ڈگری سیلسیس ہے۔ کولکاتا کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں بشمول ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنا پور، پرولیا، بانکوڑہ میں رات کو ہلکی سردی پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت مزید گرے گا۔ اس کے بعد سردی مزید بڑھ جائے گی۔ شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں بھی ہلکی سردی شروع ہوگئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
